ممتاز نغمہ نگار اور کہانی کار ناظم پانی پتی کی سالگرہ منائی گئی
اسلام آباد (شوبزڈیسک )ممتاز فلمی نغمہ نگار اور کہانی کار ناظم پانی پتی کی سالگرہ گزشتہ کل 15 نومبر کو منائی گئی۔ناظم پانی پتی 15 نومبر 1920کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام محمد اسماعیل تھا۔
ناظم پانی پتی نے ابتدا میں لاہور کی فلمی صنعت کی متعدد فلموں کے لیے نغمہ نگاری کی ۔ 1945 سے 1955تک وہ بمبئی میں مقیم رہے جہاں انہو ں نے 25 سے زائد فلموں کے نغمات لکھے ۔ ناظم پانی پتی 18 جون1998کو لاہور میں وفات پا گئے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں آسود خاک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments