خواتین سے متعلق متنازعہ مذاق پر بھارتی کامیڈین کے خلاف مقدمہ

خواتین سے متعلق متنازعہ مذاق پر  بھارتی کامیڈین کے خلاف مقدمہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کی خواتین اور مذہبی تہوار چھٹھ پوجا سے متعلق متنازعہ مذاق کرنے پر دہلی سے تعلق رکھنے والے سٹینڈ اپ کامیڈین یش مہیشوری پولیس کی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں۔

ان کے خلاف پٹنہ سائبر پولیس سٹیشن میں 24 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا، جب کہ تنقید بڑھنے پر کامیڈین نے متنازعہ پرفارمنس یوٹیوب سے ہٹانے کے ساتھ عوامی سطح پر معافی بھی مانگ لی۔ یش مہیشوری کی پرفارمنس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی تنقید کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...