ٹوئنکل کی شوہر اکشے کو باتھ روم کا دروازہ ٹھیک سے بند کرنے کی نصیحت
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران شوہر کی۔۔۔
گھریلو عادتوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کر کے سب کو ہنسا دیا۔اکشے کمار ٹی وی شو میں شریک تھے جس کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو فون کر کے سپیکر آن کر دیا۔ٹوئنکل نے دوران گفتگو کہا کہ وہ رات کو بمشکل سو پائی تھیں ، اکشے نے صبح 6 بجے بھجن چلا کر ان کی نیند خراب کر دی، اکشے اتنی بلند آواز میں گا رہے تھے جیسے خود کو مشہور گلوکار انوپ جلوٹا سمجھتے ہوں۔ٹوئنکل کھنہ نے اس دوران شوہر کو باتھ روم کا دروازہ ٹھیک سے بند کرنے کی نصیحت بھی کر ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments