بیلا حدید کئی بیماریوں میں مبتلا ،زندگی اورکیریئر متاثر

بیلا حدید کئی بیماریوں میں مبتلا ،زندگی اورکیریئر متاثر

لاس اینجلس (شوبزڈیسک )امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائم ڈیزیز کے علاوہ متعدد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو ان کی روزمرہ زندگی اور۔۔

 ماڈلنگ کیریئر کو متاثر کرتی ہیں۔30 سالہ ماڈل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ پوسچرل آرتھوسٹیٹک ٹیکی کارڈیا سنڈروم ، پری مینسٹرول ڈسفورک ڈس آرڈر اور اینڈومیٹریوسس کا شکار ہیں۔ان بیماریوں کے باعث دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی، ماہواری کے دوران شدید تکلیف اور جسمانی و ذہنی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔بیلا حدید نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ریمپ پر واک سے قبل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور سانس لینا مشکل ہوگیا۔طبیعت خراب ہونے سے اعتماد پر بھی اثر پڑتا ہے اور اب وہ اپنی جسمانی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام سے متعلق فیصلے کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...