بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے پاکستانی گانا ’’سمی میری وار‘‘چرالیا

بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے پاکستانی گانا ’’سمی میری وار‘‘چرالیا

ممبئی ،لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کی جانب سے ریلیز کئے گئے ایک نئے گانے کو سوشل میڈیا صارفین نے۔۔۔

 پاکستانی گیت ’’ سمی میری وار‘‘سے مشابہ قرار دیتے ہوئے ان پر چوری کا الزام عائد کردیا ۔سمی میری وار پرانا پاکستانی لوک گیت ہے جسے مختلف ادوار میں کئی گلوکار اپنی آواز دے چکے ہیں تاہم نئی نسل میں اس کی مقبولیت کا بڑا سبب قرۃ العین بلوچ اور عمیر جسوال کی پیش کی گئی پرفارمنس ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کی کوششیں ہورہی ہیں اور دوسری جانب پاکستانی موسیقی سے مشابہ گانے سامنے آرہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...