رنبیر کپور خاتون مداح کی سیلفی بنانے کی مسلسل کوششوں سے پریشان
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ممبئی ایئر پورٹ پر ایک خاتون مداح کی جانب سے بار بار سیلفی بنوانے کی کوشش پر الجھن اور بے چینی کا شکار ہو گئے ۔
سکیورٹی اہلکاروں کی روکنے کی کوششوں کے باوجود خاتون ان کے قریب جانے کی کوشش کرتی رہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مداح مسلسل رنبیر کپور کے قریب جانے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اداکار آگے بڑھتے ہوئے بظاہر بے چینی محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس دوران خاتون ان سے ٹکراتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments