بھارت میں پاکستانی ڈرامے کی دھوم دہلی میں خصوصی سکرینگ کا اہتمام
لاہور (شوبزڈیسک )پاکستانی ڈرامہ درِ نجات نے سرحد پار بھی ناظرین کے دل جیت لئے ہیں جہاں بھارتی شہر دہلی میں مداحوں نے خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا اور ڈرامے کے کرداروں پر کھل کر گفتگو کی۔
عمیرہ احمد کی تحریر، ثاقب خان کی ہدایت کاری والے ڈرامے میں درفشاں سلیم، شہریار منوراور ثانیہ سعید اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔سکریننگ پارٹی میں سب سے زیادہ گفتگو ابو بکر کے کردار پر ہوئی جسے مداحوں نے مردوں کیلئے مثبت مثال قرار دیا۔بعض شرکا کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں مختصر اور مؤثر ہوتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments