تازہ اسپیشل فیچر

پاکستان آٹو اینڈ پارٹس شو، تین روزہ نمائش کا انعقاد، پاک سوزوکی کی کاریں پیش

لاہور:(ویب ڈیسک) 17 ویں پاکستان آٹو اینڈ پارٹس شو 2022 کے سلسلہ میں ایک تین روزہ نمائش کا انعقاد PAAPAM کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں کیا گیا، پاک سوزوکی نے اپنی نئی کاریں وہاں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیں، شاندار کاروں کی نئی سیزیز کی ہر کار انفرادی طور پر اپنے صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ہوگی، ایک ایسا حیرت انگیز پراڈکٹ لائن اپ جو مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور جس میں پاکستان آٹو موبائل صارف کے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی خصوصیت موجود ہے۔

اس زبردست لائن میں شامل ماڈلز درج ذیل ہیں:

Suzuki Hustler (660cc Mild Hybrid)
Suzuki WangonR Stingray (660cc Mild Hybrid)
Suzuki Xbee (1000cc Turbo Mild Hybrid)
Suzuki WagonR (660cc Mild Hybrid)
Suzuki Every (660cc)
Suzuki Ertiga (1500cc) 7 seater
XL7- (1500cc) 7 seater

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سوزوکی کے مینجنگ ڈائریکٹر مسافومی بارونوسان نے پورے آٹو موٹیو سیکٹر کے لئے امید کا اظہار کیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کریں جن کا صارفین اشارہ دے رہے ہیں، مستقبل کے نقطہ نظر کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے ڈسپلے پر موجود متعدد ماڈلز متعارف کروائے جن میں SUV،MPV کمپیکٹ اور ہیچ بیک کیٹیگری شامل ہے جن میں اپنی بے پناہ خصوصیت اور فیچرز کی وجہ سے مستقبل میں صارفین کو درکار ضرورتیں پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔

اپنے کلیدی نوٹ میں انہوں نے تمام مستقبل کے متلاشی اداروں کے لئے صارف کے بطور باس آپریٹنگ فلسفے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی مارکیٹوں سے زبردست مانگ اور آٹو پارٹس کی سپر سیلز کی وجہ سے کمپنی کی توجہ لوکلائزیشن کے ذریعے پریمیم کوالٹی آٹو پارٹس کی سپلائی کو بڑھانے پر بھی ہے۔

اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے ہماری توجہ انہیں پریمیم برانڈز پیش کرنے کی طرف مبذول ہے اور اپنی مصنوعات کے ذریعے ان کی طرز زندگی کو اپ گریڈ کرنے پر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سوزوکی کے ایگزیکٹو آفیسر (مارکیٹنگ اینڈ سیلز) عامر شفیع نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ پریمیم بیج بیک کیٹیگری میں داخل ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر آٹو موبائل کے منظر نامے کو اپنی انقلابی کاریں متعارف کروا کر تبدیل کریں۔

آل نیو سوئفٹ کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شاندار گاڑی کمپنی کے مستقبل کے انداز کو ظاہر کرنے والی بھرپور بلٹ ان خصوصیات سے لیس ہے، اپنے اسپورٹی اسٹائل اور بہتر خصوصیات کے ساتھ اور شاندار، دلکش ڈیزائن کی وجہ سے آل نیو سوئفٹ نے چار ماہ کے قلیل عرصے میں 6 ہزار یونٹ فروخت کئے، انہوں نے صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دل سے سوئفٹ کی رونمائی کو کامیاب بنایا۔