پنجاب:گاڑیوں کے سلنڈراور فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع

پنجاب:گاڑیوں کے سلنڈراور فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع

سانحہ گجرات کے بعد حکومت کو ہوش آگیا، کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد گرفتار غیر معیاری پٹرول بیچنے والوں، ایندھن کیلئے کھلی ٹینکی لگی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور(دنیا نیوز) سانحہ گجرات کے بعد پنجاب حکومت کو ہوش آگیا، مختلف شہروں میں گاڑیوں کے سلنڈر اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع کردی گئی، پنجاب پولیس نے لاہور میں غیر معیاری پٹرول بیچنے اور گاڑیوں کی فٹنس برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے درجنوں افراد کو گرفتار اور 193مقدمات درج کرلیے، گوجرانوالہ، پنڈی بائی پاس، چند دا قلعہ، سیالکوٹ بائی پاس اور دیگر مقامات پر بھی گاڑیوں کے گیس سلنڈر اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کر دیے گئے، ملتان میں پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے بغیر نوٹس کے پٹرول کی کھلی ٹینکی لگی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جس پر ڈرائیوروں نے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے خلاف احتجاج کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں