متحدہ مخالف ریاستی دہشتگردی شروع کردی گئی ہے،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کے احکامات پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ، انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے ایم کیو ایم کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو نتائج کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت پر عائد ہو گی،وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کررہے تھے ۔