50کروڑ کے فنڈ سے بحریہ ٹاؤن کا سیلاب ریلیف آپریشن جاری

50کروڑ کے فنڈ سے بحریہ ٹاؤن کا سیلاب ریلیف آپریشن جاری

ہیلی کاپٹر ، موبائل میڈیکل یونٹس ، دسترخوان موجود ، ہزاروں راشن بیگز تقسیم کردئیے بھارتی شیلنگ سے متاثرہ بجوات میں امداد پہنچانے والے پہلے ادارے کا اعزاز بھی حاصل

لاہور(سٹاف رپورٹر )بحریہ ٹاؤن کا سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہ کاری کے باعث50کروڑ کے فنڈ سے قائم کردہ ریلیف پراجیکٹ بریگیڈ یئر (ر)طاہر بٹ کی سربراہی میں زور و شور سے جاری ہے ۔ پراجیکٹ کے سربراہ خود سیالکوٹ میں موجود ہیں ۔ بحریہ ٹاؤن ریلیف آپریشن نے امداد کا دائرہ کار پسرور ، سمبڑیال ، چکرور ، پکا گڑھا ، طلال مغلاں ،شفیع دا بھٹہ، کھڑکانہ کینٹ ، کنگراں روڈ اور بھاگو وال روڈ تک وسیع کر دیا ہے اس کے علاوہ بھارتی شیلنگ سے متاثرہ بارڈر کے علاقے بجوات میں بھی امدادی سامان پہنچانے والے پہلے ادارے کا اعزاز بھی بحریہ ٹاؤن کو حاصل ہو گیا ہے جہاں بحریہ دستر خوان بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ بحریہ دستر خوان سٹی علاقوں کے علاوہ پکا گڑھا میں بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر 10,000سے زائد افراد کو دو وقت کا تازہ کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے سیلاب زدگان کے لئے 50کروڑ کی خطیر رقم سے بحالی فنڈ قائم کر رکھا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کے موبائل میڈیکل یونٹس اب تک 7,000سے زائد متاثرین کو مفت علاج کی سہولت اور ادویات فراہم کر چکے ہیں جبکہ ملک ریاض حسین کی خصوصی ہدایات پر ہیلی کاپٹر پر مشتمل ریلیف عملہ دور افتادہ علاقوں میں 13,000سے زائد راشن بیگز تقسیم کر چکا ہے ، بیگز میں راشن کے علاوہ کھانا پکانے کے برتن بھی شامل ہیں ۔ بحریہ ٹاؤن

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں