عدالت کو سخت حکم دینے پر مجبور نہ کیا جائے ،جسٹس شوکت، وکیل بازیابی کیس میں سیکریٹری دفاع طلب

عدالت کو سخت حکم دینے پر مجبور نہ کیا جائے ،جسٹس شوکت، وکیل بازیابی کیس میں سیکریٹری دفاع طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مغوی وکیل حماد داندن عباسی کی بازیابی کیلئے دائر کیس میں سیکریٹری دفاع کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مغوی وکیل حماد داندن عباسی کی بازیابی کیلئے دائر کیس میں سیکریٹری دفاع کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل مرزا شہزاد اکبر اور راجہ حلیم خان عباسی جبکہ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم وزارت دفاع اور آئی ایس آئی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالت کو کوئی سخت حکم دینے پر مجبور نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں