کراچی، ’’تحفظ ناموس رسالت مارچ‘‘ آج ہو گا، تیاریاں مکمل
شہر میں بینرز ، پوسٹرز آویزاں ،مفتی منیب ،علامہ ناظر و دیگر علما کی حمایت کا اعلان نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک مارچ کے شرکا سے سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والے ‘‘تحفظ ناموس رسالت مارچ ’’ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،مارچ کا آغازآج (اتوار کو )سہ پہر تین بجے نیپا چورنگی سے ہوگا،جہاں سے شرکائحسن اسکوائر تک پیدل مارچ کریں گے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق مارچ کے شرکائسے خصوصی خطاب کریں گے ۔شہر میں مختلف مقامات پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں مارچ میں شریک ہو کر حکمرانوں پر یہ بات واضح کر دیں کہ عوام سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن شانِ رسالت میں گستاخی کسی طور برداشت نہیں کر سکتے ۔دریں اثناء مفتی منیب الرحمن ،مفتی محمد زر ولی خان ،مولانا حکیم محمد مظہر،حافظ عبد الرحمن سلفی ،مولانا محمد اسفندیار خان ،علامہ مرزا محمد یوسف حسین ،علامہ ناظر عباس تقوی ،مولانا اکرام المصطفی اعظمی ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ،علامہ ضیا ئالرحمن ،مفتی ابو ہریرہ ،قاری محمد عثمان ،مولانا عبدالرؤف و دیگر نے تحفظ ِ ناموسِ رسالت مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔