دفتر خارجہ کا عدم تعاون، سینیٹر سحر کامران کیخلاف تحقیقات تعطل کا شکار

دفتر خارجہ کا عدم تعاون، سینیٹر سحر کامران کیخلاف تحقیقات تعطل کا شکار

بطور پرنسپل جدہ اسکول کروڑوں کی بدعنوانی کی، سرکاری فنڈ سے پاکستان کے 84 دوروں کا الزام ہے نیب کی تحقیقات سے متعلق سوالوں کی سمری پر دفتر خارجہ نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر سحر کامران کیخلاف کرپشن تحقیقات دفتر خارجہ کے عدم تعاون کے نتیجے میں تعطل کا شکار ہو گئی۔ سحر کامران پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور پرنسپل جدہ اسکول سعودی عرب میں کروڑوں روپے کی بد عنوانی کی تھی اور سرکاری فنڈ سے پاکستان کے 84 دورے کیے تھے ، جس پر نیب نے تحقیقات کی تھیں لیکن نیب کے تحقیقاتی افسر نے سیکرٹری خارجہ کو مزید تعاون کے لئے ایک سمری ارسال کی تھی، جس میں پوچھا گیا تھا کہ سحر کامران کی تعیناتی کا ذمہ دار کون ہے اور سحر کامران کی کرپشن پر اس وقت کے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کیوں ایکشن نہیں لیا تھا اور کیا سحر کامران کی تعیناتی میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھا گیا تھا۔ جدہ اسکول کی اصل منتظم سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہیں، تو انہوں نے معزز رکن سینیٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی تھی۔ سحر کامران کے پاکستان کے 84 دوروں کی اجازت اس وقت کے سفیر نے کیوں دی تھی۔ نیب کے پوچھے گئے تمام سوالات پر دفتر خارجہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں