شاہد آفریدی کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر تنقید
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے بہت سارے غلط فیصلے لیے گئے ۔۔
سابق کرکٹر نے ٹیم کی قیادت اور کوچنگ سٹاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچز کی طرف سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی، وہ خاموش کیوں ہیں؟،اُنہوں نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے پر بھی حیرت کا اظہار کیا اوروضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکٹ گیلی ہوتی تو پہلے فیلڈنگ کا انتخاب صرف اس صورت میں صحیح ہوتا ہے جب ٹیم سامنے سے ملنے والے ہدف کا تعاقب کرنے میں پُراعتماد ہو۔اُنہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران عثمان طارق جیسے اچھے اسپنر پر مکمل بھروسہ کرنے کی بجائے دوسرے کھلاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔