ٹی 20ورلڈ کپ:آسٹریلیا ،آئر لینڈ باہر،زمبابوے سپر ایٹ میں

ٹی 20ورلڈ کپ:آسٹریلیا ،آئر لینڈ باہر،زمبابوے سپر ایٹ میں

پالیکیلے میں بارش کے باعث آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، نیوزی لینڈ کی کینیڈاکوہراکر سپرایٹ میں رسائی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 میں بارش نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، زمبابوین ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث پالیکیلے میں شیڈول زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس مل گیا جس کے بعد زمبابوے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں چلا گیا۔گروپ بی سے سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکی تھی۔گروپ بی میں آسٹریلیا کا عمان اور سری لنکا کا زمبابوے سے میچ ابھی باقی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم کی جیت اب بے معنی ہوجائے گی۔دوسری طرف ٹی ٹو نٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے 4 وکٹوں پر 173 رنز بنائے ۔ یووراج سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس 76 اور رچن رویندرا 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔واضح رہے کہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقہ پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں