افریقہ سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی:راشد

 افریقہ سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی:راشد

دہلی(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست ہونے پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی۔۔

 یو اے ای کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے قبل دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد منیجر سے کہا کہ پشاوری کھانے کا آرڈر دیں اور کچھ تندوری چکن منگوائیں تاکہ ہم اس پر اپنا غصہ نکال سکیں، ہمارے ڈریسنگ روم میں الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔افغان کرکٹر نے کہا کہ الزام تراشی بالکل نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ٹیم میں منفی خیالات آتے ہیں، جب شکست ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہارتی ہے ، ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم کبھی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمے دار نہیں ٹھہراتے ۔ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے یہ کہتا ہوں کہ بطور کپتان میں ان میں سے کسی کو بھی ساتھی کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے نہیں سننا چاہتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں