نوجوان ملکی اثاثہ ،آئندہ الیکشن میں بلاول کووزیراعظم بنانا:گورنر

 نوجوان ملکی اثاثہ ،آئندہ الیکشن میں بلاول کووزیراعظم بنانا:گورنر

نوجوانوں کی قیادت مخلص اور باصلاحیت ہو تو طلبہ کی آواز ایوانوں تک ضرور پہنچتی ن لیگ یوتھ ونگ چکوال کے مستعفی عہدیداروں اورطلبہ کے وفدسے بات چیت

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ جنگی صورتحال میں قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور بلاول بھٹو زرداری ایک نوجوان اور متحرک لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر انیکسی راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ چکوال کے مستعفی عہدیداران اور اسلام آباد و راولپنڈی کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مستعفی عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔گورنر پنجاب نے نئے شامل ہونے والے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں، تاجروں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے حقوق اور انصاف کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے ۔ حکمران جماعت کے کارکنوں کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کی قیادت مخلص اور باصلاحیت ہو تو طلبہ کی آواز ایوانوں تک ضرور پہنچتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں