کراچی، مختلف کارروائیوں میں گینگ وارسمیت 263ملزم گرفتار

کراچی، مختلف کارروائیوں میں گینگ وارسمیت 263ملزم گرفتار

رینجرز نے سعودآباد سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر نوشاد عمر کر پکڑ لیا زمان ٹاؤن اور گبول ٹاؤن سے گٹکا سپلائی کرنے والے چار ملزمان دھرلیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 263ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پرانی سبزی منڈی سے لیاری گینگ وار کے دہشتگرد درویش گروپ کے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ملزمان نے پی آئی بی کالونی میں چار پولیس اہلکاروں کوسال 2012 میں فائرنگ کرکے شہید کیا تھا ، شاہ فیصل کالونی سے ملزم کاشف پکڑا گیا، زمان ٹاؤن سے ایک ملزم پکڑا گیا، زمان ٹاؤن میں دوسری کارروائی میں دو ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت پکڑے گئے ، گبول ٹاؤن سے گٹکا سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار،ڈاکس پولیس نے ملزم نورحسین عرف ڈاڈا کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، موچکو سے چار ملزمان پکڑے گئے ،پاکستان بازار سے دو ملزمان گرفتار، پاکستان بازار پولیس نے دوسری کارروائی میں ملزم عالم کو گرفتار کر کے گٹگا برآمد کرلیا، تیموریہ پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا، پریڈی پولیس نے ایک ملزم کو دھرلیا، مومن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گٹگا برآمد کرلیا، سرجانی ٹاؤن سے ایک ملزم پکڑاگیا۔ کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 91چھاپہ مار کارروائیوں اور 2 مقابلوں کے بعد 225 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔ رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز ، ڈکیت اور منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی، رینجرز اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے سعودآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نوشاد احمد عرف ساجو اور محمد عمر کو گرفتار کیا ، جن کی سیاسی وابستگی ایم کیوایم(لندن)سے ہے ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں ،شرافی گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے تین ملزمان گرفتار، صدر سے 4 منشیات فروش پکڑے گئے ۔رینجرزاورپولیس نے پٹیل پاڑہ کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے دو درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،محمودآباد پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 15جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم قبضے میں لے لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں