آئی جی نے گٹکے کی فروخت رکوانے میں پولیس کی ناکامی کا نوٹس لے لیا

آئی جی نے گٹکے کی فروخت رکوانے میں پولیس کی ناکامی کا نوٹس لے لیا

اے ڈی خواجہ نے زونل ڈی آئی جیز سے تمام تھانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گٹکے کی فروخت بند کرانے میں پولیس کی مبینہ ناکامی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے زونل ڈی آئی جیز سے گٹکے کی تیاری اور فروخت کی روک تھام کے حوالے سے تمام پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ گٹکے کی تیاری اور فروخت سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں پرچون کی دکان اور کیبن چلانے والوں کو گٹکا فروخت نہ کرنے کا پابند کریں ۔ ایسے تمام مقامات پر چھاپے مارنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں گٹکا تیار کیا جاتا ہو ۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں