پاک سرزمین پارٹی حقیقی مسائل اجاگر کررہی ہے ،رضاہارون
عوام 24دسمبر کو جلسے میں شرکت کرکے اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کوسنواریں لیاقت آباد فلائی اوور آنے والے تمام راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم،وسیم آفتاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 24دسمبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کوسنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24دسمبر کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب میں کیا۔اجتماعات ناظم آباد،گلبیارچاندنی چوک، پاپوش نگر،ناظم آباد گلبہار ال مدینہ،نیو کراچی یوسی 4 اسٹاپ 3,4سیکٹرز،نیو کراچی 5ایف لال مارکیٹ، دعا چوک،رنچھوڑلائن،نارین پورا مارکیٹ،گارڈن اللہ مہر چوک ہوسی 18بی،کورنگی نمبر 1،ناصر کالونی،سیکندر والا میں ہوئے ۔اس موقع پر سینئروائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،وائس چیئرمین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا،نیشنل کونسل کے اراکین آصف میمن مبشر امام محمد عبد الرزاق،محمد دلاور،عاصم اسحاق،دانش خان، حفیظ الدین،ڈاکٹر موہن، ڈاکٹر زبیر محمد عارف خان،ناصر جمال، قمر اخترو دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرکے عوامی ترجمانی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔علاوہ ازیں پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پی ایس پی کل(اتوار کو)لیاقت آباد فلائی اوورز پربھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں زور شور کے سے جاری ہیں جس سے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے ۔جاری بیا ن میں انہوں نے کہا کہ جلسے کے لیے شہر بھر سے لیاقت آباد فلائی اوورز آنے والے تمام راستوں پرکارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ جب کہ اہم شاہراہوں اورراستوں کوبرقی قمقموں، رنگ برنگی جھالروں سے سجایا گیا ہے اورتمام راستوں پر پینافلکس اسکرینیں، پاکستانی پرچم اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔