عام انتخابات:حلقہ بندیوں کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کی تربیت مکمل

عام انتخابات:حلقہ بندیوں کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کی تربیت مکمل

چیف الیکشن کمشنر کا معائنہ ،سرٹیفکیٹ تقسیم،نقائص سے پاک حلقہ بندیوں کی ہدایت خوشی ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسران دل فشانی سے کام کر رہے ہیں،سردارمحمدرضا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات 2018کیلئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی تربیت مکمل کر لی، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے تربیت حاصل کرنے والے تمام افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار محمد رضا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے سیکرٹریٹ میں افسران کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ کا معائنہ کیا ۔چیف الیکشن کمشنر کو حلقہ بندیوں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس مو قع پرچیف الیکشن کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کے کندھوں پر ایک قومی فریضہ ہے اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسران دل فشانی سے کام کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرنے تاکید کی کہ افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بر وئے کار لاتے ہوئے نقائص سے پاک اور ملکی قوانین کے عین مطابق حلقہ بندیاں کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں