کراچی،چھاپہ مار کارروائیوں میں31ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
چھ سال قبل قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے پکڑا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل کاشف نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کونیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مسلم آباد فقیر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 3 منشیات فروش پکڑے گئے ۔ گودھرا میں ایک مکان سے بڑی تعداد میں گٹکا برآمد کر کے 15 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ مچھر کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔ پاپوش نگر سے 5 ،گلبرگ سے 2 ، جب کہ زمان ٹاؤن سے ایک ملزم پکڑا گیا۔ مدینہ کالونی سے دو منشیات فروش دھرلیے گئے ۔ عزیزبھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،۔ گلشن اقبال سے ملزم عبید اسلحے سمیت پکڑا گیا۔ گلستان جوہر میں فیملیز سے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں فیملیز اورخاص طور پر خواتین کو نشانہ بناتے تھے ۔