سندھ پولیس کے دروازے گٹکا کھانے والوں پر بند کر دیئے گئے
بھرتیوں سے متعلق نیا ضابطہ جاری ،اشتہارات میں بھی ہدایت جاری کی جائے ، آئی جی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں اب گٹکا کھانے والے افراد بھرتی نہیں ہوسکیں گے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے گٹکا کھانے والوں پر اپنے دروازے بند کر دیئے ۔سندھ پولیس نے بھرتیوں کے حوالے سے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے ۔ پولیس میں گٹکا یا دیگر کسی نشے کے عادی شخص کو بھرتی نہ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار میں بھی یہ ہدایت جاری کی جائیں۔