ہائیکورٹ:چھالیہ، نسوار،کتھابیچنے والوں کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے چھالیہ، نسوار اور کتھے کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی اور درخواست پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے
لاہور(خبرنگارسے ) جواب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں چھالیہ، نسوار اور کتھے پر پابندی کے فیصلے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو چیلنج کیا گیاتھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چھالیہ،نسوار اور کتھے پر پابندی کا اطلاق 31 مارچ 2018 سے ہو گا، لیکن پابندی کی تاریخ سے پہلے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی شروع کردی ہے ۔اشیا قبضہ میں لے کر دکانیں سیل کی جار ہی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پابندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دکانوں پر چھاپے مارنے سے روکے ۔ہائیکورٹ نے استدعا مستردکردی ۔