نور فاطمہ کیس ،زیادتی ثابت نہ ہوئی ،واقعہ حادثہ قرار، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

 نور فاطمہ کیس ،زیادتی ثابت نہ ہوئی ،واقعہ حادثہ قرار، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کی جانب سے چیچہ وطنی میں معصوم نورفاطمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے پر رپورٹ جمع کرا

اسلام آباد(نمائندہ دنیا )سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کی جانب سے چیچہ وطنی میں معصوم نورفاطمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے پر رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جس میں نور فا طمہ کے ساتھ زیا دتی اور قتل کے الزام کو غلط اور واقعہ کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ،قبل ازیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نو ر فا طمہ قتل کیس کے خلاف سوموٹو نو ٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو رپورٹ دا خل کرا نے کی ہدا یت کی تھی جبکہ پولیس نے عدالت کو مزید یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی میرٹ پر تحقیقات مکمل کی جائیں گی، نورفاطمہ کے کپڑوں اور جوتوں کو بھی کیمیکل رپورٹ کے لیے بھجوایا گیا ہے جس کا ابھی انتظار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں