نئی حکومت مین مکمنہ وزیر کون?
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، نامزد وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، اسد عمر کو وزیر خزانہ اور سید فخرامام کو وفاقی وزیر برائے خوراک و زراعت بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے
(طارق عزیز ) ، جبکہ وزیر داخلہ کے لئے پرویز خٹک، شیخ رشید احمد، شفقت محمود، وزارت دفاع کے لئے شیریں مزاری کے نام زیر غور ہیں، پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کو وزیر مملکت بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے لئے پرویز خٹک، شفقت محمود اور شیخ رشید احمد کے درمیان مقابلہ ہے ، تاحال پرویز خٹک فیورٹ ہیں جبکہ شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، کراچی سے علی زیدی نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی مانگ لی ہے ، فرخ حبیب وزیر مملکت برائے پانی و بجلی یا بین الصوبائی رابطہ ہوسکتے ہیں، پارٹی کے ایک ذریعہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت داخلہ پر اختلافات اور زیادہ امیدواروں کی وجہ سے نامزد وزیراعظم عمران خان یہ محکمہ خود اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، اس صورت میں پرویز خٹک کو وزیر برائے دفاع بنایا جائے گا۔پارٹی ترجمان فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا قوی امکان ہے ، ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس سلسلہ میں آج مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پنجاب کے وزیراعلی اور کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے ۔