دو نئی ٹرینیں لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم کل افتتاح کرینگے
پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقہ کے لئے میانوالی ریل کار لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی جو 9 کوچز پر مشتمل ہوگی جس کو ریکارڈ مدت میں کیرج
راولپنڈی(نمائندہ دنیا )پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقہ کے لئے میانوالی ریل کار لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی جو 9 کوچز پر مشتمل ہوگی جس کو ریکارڈ مدت میں کیرج فیکٹری اسلام آبا د میں تیارکیا گیاہے اور ایک کوچ کی تیاری پر تقریباً 85 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ،میانوالی ریل کار 14 ستمبر سے روزانہ صبح 7 بجے کندیاں سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا کرے گی اور اسی طرح روزانہ شام 6بجے راولپنڈی سے کندیاں کے لئے چلا کرے گی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے 15 ستمبر سے چلائی جائے گی جوبیک وقت رات 8 بجے لاہور اور راولپنڈی سے چلا کرے گی ،وزیر ریلویز شیخ رشید احمد آج میانوالی ریل کار کا معائنہ کریں گے اور ٹرین میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے ، دونوں ٹرینوں کا افتتاح آج وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ سے کریں گے ۔