زلزلہ :وزرا اُٹھ گئے وزیر اعظم بیٹھے رہے
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر اعظم کو سکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کا کہا، وزیر اعظم نے کہا زلزلہ تو آ رہا ہے اب کیا کر سکتے ہیں، وزیر اعظم میٹنگ روم سے باہر نہ نکلے ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی وفاقی وزرا نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور وزیر اعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے ۔ زلزلہ