سی پیک پر بیان بازی سے بچاجائے :احسن اقبال،عائشہ غوث

 سی پیک پر بیان بازی سے بچاجائے :احسن اقبال،عائشہ غوث

وزیراعظم کے دورہ چین پر حکومتی کارکردگی کوٹارگٹ کرناچاہئے :پارلیمانی پارٹی میں تجویز عبدالرزاق دائود کو ساتھ لیکرجانے کو ایشو بنایا جائے :شہبازشریف کی بات پرسب کااتفاق

اسلام آباد(طارق عزیز)مسلم لیگی ارکان اسمبلی احسن اقبال اورڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پارلیمانی پارٹی میں تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے تناظر میں سی پیک منصوبہ پر بیان بازی سے گریز کیاجائے ، اس سے چین جیسے دوست کے ناراض ہونے کا خدشہ اور گمان پیدا ہو سکتا ہے ، ہمیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کو ٹارگٹ کرنا چاہیے کہ بغیر تیاری اور ہوم ورک دورہ کیا جس سے وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جو ہونے چاہئے تھے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مختلف ایشوز زیر بحث آئے ، ارکان نے جب سی پیک منصوبہ پر اظہار خیال کیا اور منصوبے بارے فلور آف دی ہائوس آواز اٹھانے کی بات کی تو سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے تجویز دی کہ منصوبہ بارے بات نہ کی جائے ، حکومت اور وزیراعظم کوآڑے ہاتھوں لیا جائے ، اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک بارے متنازعہ بیانات اور نظرثانی جیسے بیانات دینے والے عبدالرزاق دائود کو وزیراعظم عمران خان ساتھ لے کر گئے جس سے چین جیسے دوست ملک کی دل آزاری ہوگی، عبدالرزاق دائود کو ساتھ لے کر جانے کو ایشو بنایا جائے جس پر سب نے اتفاق کیا، ارکان قومی رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، اقلیتی رکن کھیل داس نے پارلیمانی پارٹی میں اظہار خیال کیا،رانا ثنا اللہ کا رویہ جارحانہ رہا انہوں نے آسیہ بی بی معاملہ پر حکومت کوآڑے ہاتھوں لینے کی تجویز پیش کی جس پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ پرایوان میں اظہار خیال کریں، رانا تنویر نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنے کی تجویز دی اورکہا کہ ہمیں دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی میں ضرورشریک ہونا چاہیے ، بعض ارکان نے کمیٹی کا سربراہ حکومت سے ہونے پراعتراض کیا تو یہ تجویز سامنے آئی کہ حکومت سے خصوصی کمیٹی کی ‘‘کو چیئرمین شپ’’ کا مطالبہ کیا جائے ۔ احسن اقبال

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں