میاں جاوید کی موت کیسے ہوئی?

میاں جاوید کی موت کیسے ہوئی?

سرگودھا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے سی ای او میاں جاوید کی موت ہسپتال لا ئے جانے سے قبل ہی ہوچکی تھی.

لاہور(محمد حسن رضا ،کرائم سیل،اپنے اکنامک رپورٹر سے )سرگودھا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے سی ای او میاں جاوید کی موت ہسپتال لا ئے جانے سے قبل ہی ہوچکی تھی، انھو ں نے ساڑھے نو بجے سینےمیں درد کی شکایت کی ،کیمپ جیل کے ڈاکٹروں نے 10بجے چیک اپ کیا اور ہسپتال کے بجائے واپس بیرک بھیج دیا ، کیمپ جیل میں ای سی جی کی سہولت نہیں، صرف بلڈ پر یشر چیک ہوا، دن 2 بجے میاں جاویدکی حالت مزید خراب ہو گئی ، بیرک میں بند دوسرے شخص نے کیمپ جیل انتظامیہ کو فوری آگاہ کیا ، جس پر ایمبولینس میں قریب ہی واقع مرکز امراض قلب کے بجائے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، ایمبولینس میں آکسیجن نہیں دی گئی، ہارٹ پمپنگ کی گئی ۔ہتھکڑی ریسکیو 1122میں منتقل کرنے کے بعد لگائی گئی اس وقت میاں جاوید انتقال کر چکے تھے ، ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل بھی میاں جاوید کی طبیعت ناساز تھی جس کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تھا، جمعہ کے روز میاں جاوید کو جب جیل ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس وقت عملہ موجود ہی نہیں تھا، جب معلوم ہوا کہ معاملہ زیادہ بگڑ گیا ہے تو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کر نے کیلئے جیل قواعد کے مطابق کاغذی کارروائی کی جاتی رہی اس دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہوئی ۔ یہ بھی معلو م ہو ا ہے کہ میاں جاوید کو بیرک میں سخت سردی میں ایک کمبل کے علاوہ کچھ نہ دیا گیا ، بیرک میں سردی سے نمٹنے کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ، جیل انتظامیہ کے مطابق جو بھی قیدی بیمار ہوتا ہے اسے پہلے سروسز ہسپتال ہی لیکر جایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر نے میاں جاوید کی ہتھکڑیوں میں موت کے معاملے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے میاں جاوید کو بغیر ہتھکڑی پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں لیجانے سے پہلے ہتھکڑیاں لگائیں ۔ پو لیس اہلکار کا مو قف تھا کہ طریقہ کار یہی ہو تا ہے کہ مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر ہتھکڑی نہ کھولی جائے ۔ موت کیسے ہوئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں