بیرون ملک 10289 پاکستانی جیلو ں میں بند ،سعودیہ میں سب سے زیادہ

بیرون ملک 10289 پاکستانی  جیلو ں میں بند ،سعودیہ میں سب سے زیادہ

دنیابھر میں 10289 پاکستانی تاحال جیلو ں میں قید ہیں، سب سے زیادہ 3141 پاکستانی سعودی عرب،2025 متحدہ عرب امارات، 510 اومان، 572 بھارت، 617 یونان، 258چین، 300انگلینڈ اور 109 پاکستانی امریکہ کی جیلوں میں قید ہیں

اسلام آباد (آئی این پی)دنیابھر میں 10289 پاکستانی تاحال جیلو ں میں قید ہیں، سب سے زیادہ 3141 پاکستانی سعودی عرب،2025 متحدہ عرب امارات، 510 اومان، 572 بھارت، 617 یونان، 258چین، 300انگلینڈ اور 109 پاکستانی امریکہ کی جیلوں میں قید ہیں، دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا میں 250، آسٹریا میں 30،سلواکیہ میں 2،آذربائیجان10 ،جارجیا1 ،بحرین 124، بنگلہ دیش 37، بیلا روس 2،بلغاریہ 11 ، چین 258، ہانگ کانگ 86، کینیڈا 14، ڈنمارک 25، کویت 12، فرانس 47،جرمنی 11، ہنگری 14، انڈونیشیا 8 ، ایران 134،عراق 91، اٹلی 278،جاپان7،جورڈن اور آئرلینڈ 2,2، جنوبی کوریا 6، کینیا7،کرغزستان 8،سائپرس 7، ملائشیا 308، مالدیپ 15، نیپال اور ہالینڈ 19,19، ناروے 18،فلپائن 10،قطر 31،پرتگال 9، رومانیہ 1 ،روس 17، سربیا 8،سنگاپور 3، جنوبی افریقہ 28،سپین 160، سری لنکا 108،سویڈن 6،فن لینڈ 2،تاجکستان 5، تھائی لینڈ 56 ، تنزانیہ 20، ترکی 285، انگلینڈ 300، امریکہ 109اور یوکرائن میں 3 پاکستانی مختلف جرائم اور امیگریشن مسائل کے باعث جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،موجود ہ حکومت کے پہلے سال 4637پاکستانیوں کو دنیا بھر کی جیلوں سے رہا کروایا گیا ، سب سے زیادہ 1873پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات،1594 کو سعودی عرب کی جیلوں سے رہا کروایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں