سپریم کورٹ نے پان مصالحہ بنانیوالے کراچی کے برانڈ کو سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے پان مصالحہ بنانے والے کراچی کے برانڈ کو سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی اجازت دیدی ۔
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) جمعہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے پر پابندی کا حکم دیا تھا۔گٹکے کی آڑ میں پان مصالحہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ آپ کے موکل بھی گٹکا بناتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا پان مصالحہ اور گٹکا الگ الگ چیزیں ہیں۔ ہائیکورٹ کے فیصلے سے پان مصالحہ کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں فریق نہ ہونے پر اپیل کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے اجازت دے دی ۔