ہیلتھ وارننگ کے بغیردرآمدی سگریٹ پرپابندی کافیصلہ
وارننگ کے الفاظ تحریر کرنالازمی،کسٹمزرولز میں ترامیم کامسودہ آراکیلئے جاری
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ایف بی آر نے ہیلتھ وارننگ کے بغیر درآمد ہونیوالے سیگریٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں کسٹمز رولز میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ عوامی آرا کیلئے جاری کر دیا گیا ہے ۔ مجوزہ ترامیم کے تحت سیگریٹ کی پیکنگ پر اس کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں وارننگ کے الفاظ کو تحریر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ وارننگ کے بغیر درآمد کردہ سیگریٹ کے پیکٹ ضبط کئے جائیں گے ۔