کراچی:مارٹ کے مالک کے قاتل سمیت 32 ملزم پکڑے گئے

 کراچی:مارٹ کے مالک کے  قاتل سمیت 32 ملزم پکڑے گئے

پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 32 ملزموں کو گرفتارکرلیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق رینجرز نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر مارٹ کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات میں ملوث 3ملزموں کو دھر لیا۔ پاک کالونی پولیس نے ایم کیو ایم لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش نسیم شیخ عرف کالا کوگرفتارکرکے ایک کلو چرس برآمد کرلی۔ اتحاد ٹاؤ ن پولیس نے 2موٹرسائیکل لفٹرز ،پی آئی بی کالونی پولیس نے ملزم رحیم شاہ ،گلستان جوہر پولیس نے 2 ملزموں ، مدینہ کالونی پولیس نے 2 ملزموں،سعید آباد پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 6شہریوں کو دھر لیا۔ رضویہ سوسائٹی پولیس نے 2 ملزموں کو پکڑکر لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا برآمد کرلیا۔ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے 3 مفرور ملزموں کو گرفتارکرلیا۔جمشید کوارٹر پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ ما رکر8ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ سعید آباد پولیس نے 2ڈکیتوں کو دھر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں