دلاور عباس کااراکین سینیٹ کیلئے سگریٹس کا انوکھا تحفہ
سینیٹر دلاور عباس نے سگریٹ نوش اراکین سینیٹ کو انوکھا تحفہ پیش کیا ، سینیٹ کے لوگو پر مشتمل سگریٹ کے پیکٹ دیئے
اسلام آباد (وقائع نگار)جس پر سینیٹ ہاؤس بھی درج تھا۔ ایک جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے دوسری جانب بلااجازت سینیٹ کے لوگو اور سینیٹ ہاؤس کے نام سے سگریٹ کے پیکٹوں کو اراکین میں تقسیم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر دلاور عباس نے خود ان پیکٹوں کو چھپوایا اور اراکین میں تقسیم کیے ، چیئر مین سینیٹ اس کا نوٹس لیتے ہیں یا نہیں یہ تو پتا نہیں تاہم قانون سازوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی پارلیمانی تاریخ میں ایک انوکھی مثال ضرور تعبیر ہوگی ۔