جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ :ملازمین ، افسروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی
ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے افسران اور ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 75 فی صد ملے گا کابینہ کمیٹی ‘ پیکیج کی منظوری ، ہاؤس رینٹ کیلئے بھی 8کروڑ40لاکھ منظور
لاہور (خبر نگار) کابینہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے پیکیج منظور کرلیا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور افسران کے لئے ڈبل تنخواہ کی منظوری دے دی گئی جبکہ ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے افسران اور ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 75 فی صد ملے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ کیلئے بھی 8 کروڑ40 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔پیکیج کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے دی ۔