پنجاب:سرکاری ملازمین 31، مسیحی برادری کو20دسمبر کو تنخواہیں ملیں گی

پنجاب:سرکاری ملازمین 31، مسیحی  برادری کو20دسمبر کو تنخواہیں ملیں گی

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبرکو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(خبرایجنسیاں)تفصیل کے مطابق یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ واتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبرتک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں