واہگہ بارڈر :کسٹمز کے عالمی دن پر کروڑوں کا کیمیکلز، ممنوعہ ادویات اور سامان نذرآتش
کسٹمز کے عالمی دن پر کسٹم حکام نے واہگہ بارڈر پر کروڑوں روپے مالیت کے کیمیکلز
لاہور (نیوز رپورٹر ) ممنوعہ ادویات اور زائد المعیاد ضبط شدہ سامان نذرآتش کر دیا ۔ اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر تقریب منعقد ہوئی ، نذرآتش کئے گئے سامان میں کیمیکلز، زائدالمیعا د جوس، گٹکا، سپاری، سگریٹ، شیمپو، کریمز اور غیر رجسٹرڈ ادویات شامل ہیں۔ بلڈوزر چلا کر شراب کی 3300بوتلیں بھی تلف کردی گئیں۔چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل فیض احمد نے دعوی ٰکیا کہ اینٹی سمگلنگ کی کارروائیوں کے باعث اب پاکستانی بازاروں میں مقامی مصنوعات فروخت ہورہی ہیں۔ کلکٹر کسٹمزباسط مقصود عباسی نے بتایا کہ تلف کیا جانے والا سامان لاہور میں 600 کیسز کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔