سی ای او ریورراوی اتھارٹی ماہانہ 15 لاکھ تنخواہ وصول کرینگے ،نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت کی من پسند افسرپرنوازشات ، ریور راوی اتھارٹی کے سی ای او عمران امین کو ماہانہ 15 لاکھ روپے ملیں گے
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )جبکہ ٹی اے ڈی اے الگ سے ہوں گے ۔محکمہ ہائوسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او کی بنیادی تنخواہ تین لاکھ، ترقیاتی الائونس 8لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے ، اکاموڈیشن الائونس 2 لاکھ 40 ہزارروپے ماہانہ اور یوٹیلٹیز 1 لاکھ پچاس ہزار روپے ملیں گے ، اسی طرح 1300سی سی گاڑی اور 300لٹر پٹرول بھی ملے گا، سی ای او ریور راوی اتھارٹی کی تنخواہ صوبے میں تعینات افسروں میں سے سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں ان سے کم ہیں۔