رمضان میں عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

رمضان میں عمرہ زائرین پر  پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

رواں ماہ رمضان میں پاکستان سے عمرہ زائرین پر لگی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (محمد علی رانا سے )اس سال سعودی حکومت کی رضامندی اورکورونا کی صورت حال کے بعد پندرہ رمضان تک حج کی اجازت کے حوالے سے پاکستانی حکومت سمیت دیگر مسلم ممالک کو آگا ہ کیا جا ئے گا ۔ذرائع کے مطابق اس سال رمضان سے قبل کورونا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر خارجی عمرہ زائرین سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے ،سعودی عرب کے اُن رہائشیوں کو رمضان میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ویکسین لگوا لیں گے ۔ وزارت مذہبی امور کو حج کے حوالے سے امید ہے کہ 15 رمضان تک سعودی حکومت اگر 20فیصد حجاج کوٹہ کی اجازت دیتی ہے تو اس صورت میں پرائیویٹ ٹو ر آپریٹرز کو حجاج سعودی عرب بھجوانے کی مشروط اجازت دئیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ،ذرا ئع کا کہنا ہے اس سال حج سرکاری طور پر بھی اخراجات کے حوالے سے 8لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں