قوانین کی 90بار خلاف ورزی ‘ گاڑی پکڑی گئی ،44ہزار سے زائد جرمانہ

 قوانین کی 90بار خلاف ورزی ‘ گاڑی  پکڑی گئی ،44ہزار سے زائد جرمانہ

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے سٹی ٹریفک پولیس نے 90 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا

لاہور (خبر نگا رسے ) گاڑی کو 44 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائدکرکے تھانے میں بند کرادیا گیا۔ کار ڈرائیور نے 41 مرتبہ ٹریفک سگنل، 45 مرتبہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی، 1 مرتبہ ون وے اور 3 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔ مہم میں اب تک 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا ہے ۔ سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں