نویں جماعت کا طالبعلم اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب،ورثا کا احتجاج

نویں جماعت کا طالبعلم اغوا، 5  کروڑ تاوان طلب،ورثا کا احتجاج

نویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

شرقپور شریف(نمائندہ دنیا)ایف آئی آر کے مطابق نئی بھینی میں یاسین کا بیٹا اپنے بھائی اور ملازمین کے ساتھ حویلی میں کھیل رہاتھا کہ چار مسلح افراد نے سب کو یرغمال بنا لیا اور نویں جماعت کے طالب علم اویس کو اٹھا کر لے گئے جس کے بعد ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق اغوا کاروں نے فون کرکے پانچ کروڑ تاوان مانگ لیا ہے ۔ شرقپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم فیملی کے دو افراد کو تحویل میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں