عابد شیرکی اہلیہ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ، سپردخاک

عابد شیرکی اہلیہ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ، سپردخاک

نماز جنازہ میں حمزہ شہباز سمیت کئی ن لیگی رہنماؤں ، کارکنوں کی شرکت نواز شریف لندن میں عابد شیر کے گھر پہنچ گئے ، پاکستان جانے سے روک دیا

فیصل آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، اپنے سیاسی رپورٹر سے ) سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ عابد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، حمزہ شہباز سمیت کئی لیگی رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،عابد شیرعلی کی اہلیہ کو دل کا دورہ پڑا انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں،انگلینڈ میں مقیم متوفیہ کے شوہر عابد شیرعلی کی اجازت سے انکی اہلیہ کی تدفین کر دی گئی، مرحومہ کی نمازہ جنازہ خالد آباد پارک میں ادا کی گئی جس میں نصرت شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف،شیرعلی، علی گوہر بلوچ، فقیر حسین ڈوگر، شفیق گجر اور طاہر جمیل، پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدیل ، شیراز کاہلوں، اکرم انصاری سمیت لیگی رہنما اورکارکنوں سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی، مرحومہ نے خاوند کے علاوہ 4 بیٹیاں سوگوار چھوڑیں، عابد شیر علی کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چار سال ہے ۔ شہباز شریف نے لیگی رہنما عابد شیر علی سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ طرف مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے وطن واپسی کے لئے تیار تھے کہ نواز شریف نے ان کو روک دیا ۔ نواز شریف نے عابد شیر علی کو کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپکے ساتھ ہے ۔ حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں