ایف بی آر:4.47 کروڑکے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ ضبط
ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے سکواڈز نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کیخلاف کارروائی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے سکواڈز نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 258 روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار روپے کے نان ٹیکس سگریٹ ضبط کئے ۔ انفورسمنٹ سکواڈز نے گزشتہ 2 ماہ میں 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار ایک سو غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے ہیں۔