پی ٹی آئی کے سوا تین برس ناکامیوں کی داستان :سراج الحق

 پی ٹی آئی کے سوا تین برس ناکامیوں کی داستان :سراج الحق

31اکتوبر کو بیروزگار نوجوانوں کو اسلام آباد میں اکٹھا کر کے مظاہرہ کریں گے

لاہور(دنیا نیوز، ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا۔ گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے ۔ پی ٹی آئی کے سوا تین برس ناکامیوں کی داستان ہے ۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کو لاچار کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ عوام کا واحد ذریعہ روزگار ماہی گیری ختم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے عوام کی آواز ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ31اکتوبر کو بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد میں اکٹھا کر کے مظاہرہ کریں گے ۔عوام کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکا دیا گیا۔ سالہاسال سے عوام کی گردنوں پر سوار اشرافیہ نے ملک کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ پنڈورا لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کو تحقیقاتی کمیشن قائم کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں