مہنگی بولی ملنے پرچینی درآمدکادوسراٹینڈربھی منسوخ

مہنگی بولی ملنے پرچینی  درآمدکادوسراٹینڈربھی منسوخ

یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے چینی کی درآمد کا 50ہزار ٹن کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا گیا

اسلام آباد(این این آئی) ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چینی کی درآمد کیلئے 688 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی ملی تھی، یہ چینی پورٹ پر 116 روپے فی کلو سے زیادہ میں پڑنی تھی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی سٹورز کو یہ چینی تقریباً 130 روپے کلو پڑتی۔ اس سے قبل بھی درآمدی چینی کیلئے ٹینڈر زیادہ بولی کے باعث منسوخ کیا گیا تھا، گزشتہ ٹینڈر میں درآمدی چینی کی کم از کم بولی 689 ڈالر ملی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں