اشتہارات سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل

اشتہارات سے متعلق شکایات  کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل

پی آئی ڈی نے اشتہارات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

اسلام آباد(اے پی پی)کمیٹی کے چیئرمین نظامت تعلقات عامہ لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شفقت عباس ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اشتہارات،ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی اورڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ریجنل انفارمیشن آفس کراچی کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ،کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں