روحیل اصغر کاعشائیہ متحدہ اپوزیشن کااجتماع ،حکومتی ارکان بھی شریک

روحیل اصغر کاعشائیہ متحدہ اپوزیشن کااجتماع ،حکومتی ارکان بھی شریک

اسلام آباد (طارق عزیز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایم این اے روحیل اصغر شیخ کا عشائیہ متحدہ اپوزیشن کا اجتماع بن گیا جس میں ملکی سیاسی صورت حال، منی بجٹ کے اثرات ، نواز شریف کی متوقع واپسی، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کے موضوعات زیر بحث رہے ،دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ حکومت کے خلاف گرم ماحول میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ آفتاب جہانگیر بھی موجود تھے ۔

پیپلز پارٹی سے شازیہ مری،قمرزمان کائرہ، جے یو آئی سے مولانا واسع،مولانا شاہ محمد شریک ہوئے ۔ایاز صادق توجہ کا مرکز رہے ۔ لیگی رہنما ان سے استفسار کرتے رہے کہ نواز شریف کو لینے کب لندن جارہے ہیں جس پر انہوں نے کہا فروری کے دوسرے ہفتے جارہا ہوں، البتہ واپس آنے کا فیصلہ وہ خود کریں گے ۔ میری کوشش ہوگی کہ انہیں ساتھ لیکر آؤں،متحدہ اپوزیشن کے غیر رسمی اجلاس، عشائیہ میں قومی اسمبلی کے کورم کی نشاندہی کا سلسلہ جاری رکھنے کے بارے میں مشاورت بھی کی گئی۔

خواجہ آصف تھوڑی دیر کے لئے آئے اور کھانا کھائے بغیر چلے گئے ۔ نومنتخب ایم این اے شکیلہ لقمان مبارکباد وصول کرتی رہیں،مہمانوں کی تواضع لاہور ی روایتی کھانوں سے کی گئی،ارکان اسمبلی نے روحیل اصغر شیخ کی مہمان نواز ی کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں