کیو ایئر ویز کو لائسنس جاری
کراچی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایئر لائنز کیو ایئر ویز کو لائسنس جاری کردیا۔
شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔ کیو ایئر ویز کو لائسنس کا اجراء وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیاگیاہے ۔ لائسنس دو برس کے لیے ہے ۔ لائسنس کی مدت میں اضافے کی ایک بار پھر متعلقہ حکام سے منظوری لی جائے گی۔ تین بلنگ سائیکلز کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس جمع کرانا ہوگی۔ سی او او کیو ایئرویز کامران حسن کا کہناہے کہ فلائٹ آپریشن جلد شروع کردیا جائے گا۔